کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 101
آسان کردے گا اور اس کی ہر دشواری کو سہل بنادے گا۔
(۲۹)تقویٰ سے متقی کے گناہ معاف اور اجر و ثواب دوبالا ہوتے ہیں :
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿وَمَن يَتَّقِ اللّٰہَ يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّئَاتِهِ وَيُعْظِمْ لَهُ أَجْرًا﴾[1]
اور جو شخص اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کے گناہ مٹادے گا اور اسے بڑا بھاری اجر دے گا۔
نیز ارشاد ہے:
﴿وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْكِتَابِ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَكَفَّرْنَا عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَلَأَدْخَلْنَاهُمْ جَنَّاتِ النَّعِيمِ﴾[2]
اور اگر اہل کتاب ایمان لاتے اور تقویٰ اختیار کرتے تو ہم ان کی تمام برائیاں معاف فرما دیتے اور ضرور انہیں راحت و آرام کی
[1] سورۃ الطلاق:۵۔
[2] سورۃ المائدہ: ۶۵۔