کتاب: تقوی، اہمیت،برکات اور اسباب - صفحہ 63
مبحث سوئم
تقویٰ کی برکات
تمہید:
تقویٰ کے ثمرات اور خیر و برکات کے بارے میں کتاب و سنت میں بہت کچھ بیان کیا گیا ہے۔ توفیق الٰہی سے اس مقام پر ان میں سے کچھ باتیں درج ذیل عنوانات کے ضمن میں ذکر کی جارہی ہیں:
۱: اللہ تعالیٰ کے ہاں عزت و تکریم پانا
۲: اللہ تعالیٰ کی دوستی کا حصول
۳: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دوستی کا حصول
۴: محبوبِ الٰہی بننا
۵: اللہ تعالیٰ کی معیت کا پانا
۶: رحمت خاصہ پانے والوں میں شمولیت
۷: گناہوں کی معافی
۸: اجر عظیم
۹: فرقان و نور
۱۰: دشمنوں کے مکر سے بچاؤ
۱۱: غم سے نجات
۱۲: خارج از تصور جگہ سے رزق
۱۳: کاموں کا سدھرنا
۱۴: ہر معاملہ میں آسانی