کتاب: تقوی، اہمیت،برکات اور اسباب - صفحہ 25
استفادہ کی کوشش کی گئی ہے۔
۴: تفصیلی معلومات کے خواہش مند حضرات کی سہولت کے پیش نظر کتاب کے آخر میں مراجع و مصادر کے متعلق معلومات درج کر دی گئی ہیں۔
خاکہ کتاب:
رب رؤوف وو َدُود کی عنایت سے کتاب کی تقسیم درج ذیل صورت میں کی گئی ہے:
پیش لفظ
مبحث اوّل: تقویٰ کا مفہوم
مبحث دوئم: تقویٰ کی اہمیت
مبحث سوئم: تقویٰ کی برکات
مبحث چہارم: اسباب تقویٰ
حرف آخر:
نتائج کتاب
اپیل
شکر و دعا:
بندہ پر تقصیر اپنے رب کریم کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہے ، کہ انہوں نے مجھ ایسے ناکارے اور کمزور کو اس عظیم الشان موضوع کے متعلق کام شروع کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔ یہ صرف اور صرف ان ہی کی عنایت و نوازش اور پھر میرے گرامی قدر والدین محترمین کی رات کی تاریکیوں اور دن کے اُجالوں میں بہت طویل عاجزانہ التجاؤں کا نتیجہ ہے۔ اللہ کریم میرے والدین محترمین پر اپنی رحمتوں کی برکھا برسائیں۔ (رَبِّ ارْحَمْھُمَا کَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْرًا)۔
اپنی اہلیہ محترمہ کے لیے دعا گو اور شکر گزار ہوں ،کہ انہوں نے میری مصروفیات کا خیال رکھتے ہوئے میری خدمت کی، اپنے بیٹے حافظ سجاد الٰہی اور عزیز القدر عمر فاروق قدوسی کے لیے بھی دعا گو اور