کتاب: تقلید کی حقیقت - صفحہ 54
کچھ مثالیں کھانے پینے کی چیزوں میں
حنفی مذہب
۱۔ سمندر کے جانوروں میں سے مچھلی کے علاوہ سب کچھ حرام ہے (۱)
۲۔ شراب کے علاوہ کسی اور نشہ آور چیز کے کھانے یا پینے سے حد نہیں ائے گی۔(۲)
۳۔ گائے یا بکری کا ذبح کرنے کے بعد اگر پیٹ میں سے بے جان بچہ نکل آئے تو اس بچہ کا کھانا حرام ہے۔ (۳)
۴۔ اگر ذبح کرنے والا جان بوجھ کر بسم اللہ پڑھنا چھوڑ دے تو مذبوحہ جانور مردہ شمار ہو گا اس کو نہیں کھایا جائے گا۔(۴)
۵۔سانا (جو کہ گوہ سے مشابہت رکھتا ہے) کا کھانا حرام ہے۔ (۵)
شافعی مذہب
۱۔ سمندر کے اندر جو کچھ ہے سب کا کھانا حلال ہے ۔ (۱)
۲۔ ہر نشہ دار چیز حرام ہے اوراس کے کھانے یا پینے والے پر حد آئے گی۔ (۲)
۳۔ پیٹ کا بچہ کھانا حلال ہے کیونکہ ماں کا ذبح ہونا اس کے لئے کافی ہے۔ (۳)
۴۔ چاہے ذبح کرنے والا جان بوجھ کر بسم اللہ چھوڑے یا بھولے سے چھوڑے دونوں صورتوں میں وہ جانور حلال ہے۔ (۴)
۵۔سانا (جو کہ گوہ سے مشابہت رکھتا ہے) کا کھانا حلال ہے۔ (۵)
یہ ہے ان مذاہب کی صورت حال اختصار کے لئے صرف دو مذہبوں کے درمیان کے اختلافات کو بیان کیا گیا ہے ورنہ اختلاف کی آگ بہت ہی بڑی ہے ۔ بس مقصود یہ بتانا تھا کہ ان مذاہب کے درمیان اختلاف جواز و غیر جواز حرام یا حلال صحیح و باطل کا ہے نہ کہ افضل و غیر افضل کا۔ فافھم واھتد ولا تکن من الغافلین۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن و حدیث کی روشنی میں چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
﴿ وَمَنْ یُطِعِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا﴾
جو اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرے گا تحقیق کہ اس نے عظیم کامیابی کو پا لیا۔
۱۔ ھدایۃ ج۲ ص۴۴۲