کتاب: تقلید کی حقیقت - صفحہ 53
حنفی مذہب
۱۔ لفظ بیع یا لفظ ہبہ سے نکاح منعقد ہو جائے گا۔ (۱)
۲۔ بغیر ولی کے نکاح منعقد ہو جائے گا۔ (۲)
۳۔ زبردستی طلاق واقع کرانے سے طلاق ہو جائے گی۔(۳)
۴۔ چوتھی بیوی کی عدت کے اندر ا سکی بہن سے نکاح نہیں ہو گا۔ (۴)
۵۔ کسی عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے اس عورت کی ماں بہن دونوں اس پر حرام ہو جاتی ہیں۔ (۵)
شافعی مذہب
۱۔ لفظ نکاح یا لفظ زواج کے علاوہ نکاح منعقد نہیں ہو گا۔ (۱)
۲۔ بغیر ولی کے نکاح باطل ہے۔ (۲)
۳۔ زبردستی سے طلاق نہیں ہوتی بلکہ نکاح باقی رہتا ہے۔ (۳)
۴۔چوتھی بیوی کی عدت کے اندر اسکی بہن سے نکاح ہو جائیگا۔ (۴)
۵۔ ان میں سے کوئی بھی اس پر حرام نہیں بلکہ دونوں میں سے کسی سے بھی نکاح کر سکتا ہے۔ (۵)
قارئین کرام! کیا یہ دو اسلام نہیں ہیں؟ کیا یہ ساری چیزیں امت مسلمہ کو اتحاد کی دعوت دے رہی ہیں یا تفرقہ کی آپس میں محبت و الفت کی دعوت دے رہی ہیں یا نفرت کی۔ بس یہی وجہ ہے کہ آج امت مسلمہ آپس میں الجھ کر رہ گئی ہے اور ایک دوسرے کی تردید کرتے ہوئے زندگی گزار رہی ہے ۔ اس لئے ہماری بھی تمام دنیا کے مقلدین سے وہی گزارش ہے کہ جو اللہ تعالیٰ نے چودہ سو سال پہلے کے مسلمانوں سے فرمایا ہے:
﴿فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيئٍ فَرُدُّوْہُ اَلٰي اللّٰہِ وَالرَّسُوْلِ﴾
کہ اگر تم کسی بھی چیز میں اختلاف کر بیٹھو تو اللہ اور اس کے رسول کی طرف رجوع کرو۔
۱۔ ھدایہ جلد ۱ ص ۳۰۵ ، توضیح و تلویح ص ۱۴۷۔
۲۔ ھدایہ جلد ۱ ص ۳۱۲، تسہیل اصول اشاشی ص ۱۲ ۔
۳۔ ھدایہ ج ۱ ص ۳۵۸ ،
۴۔ الفقہ الاسلامی و ادلتہ ج ۷ ص ۱۶۴، تسہیل اصول الشاشی ص ۱۱ ۔
۵ ۔ ہدایہ ج ۱ ص ۳۰۹۔