کتاب: تقلید کی حقیقت - صفحہ 52
۳۔نماز میں قہقہ لگانے سے وضو اور نماز دونوں ٹوٹ جاتے ہیں(۳) ۴۔ تعدیل أرکان (یعنی اطمینان) نماز کے اندر فرض نہیں۔ (۴) ۵۔ مقدار تشہد بیٹھنے سے نماز تمام ہو جائے گی اگرچہ تشہد اور درود نہ پڑھا ہو(۵) ۶۔ سلام کے بجائے کھانے پینے سے یا ہنسنے سے یا ہوا خارج کرنے سے نماز ہو جائے گی۔ (۶) شافعی مذہب ۱۔ اﷲ أکبر کے علاوہ کسی اور لفظ کیساتھ نماز شروع نہیں ہو گی ورنہ وہ نماز باطل ہے۔ (۱) ۲۔ سورۃ فاتحہ کے علاوہ نماز نہیں ہو گی۔ (۲) ۳۔ قہقہ سے صرف نماز ٹوٹ جائے گی وضو نہیں ۔ (۳) ۴۔ تعدیل أرکان کے علاوہ نماز نہیں ہو گی۔ (۴) ۵۔ جب تک تشہد اور درود نہیں پڑھے گا نماز تمام نہیں ہو گی۔ (۵) ۶۔ سلام کے علاوہ کسی اور چیز کے ساتھ نماز إتمام کو نہیں پہنچتی۔ (۶) بلکہ نماز باطل ہے۔ ۱۔ ھدایہ ج۱ ص ۱۰۰ ۲۔ ھدایہ ج۱ ص۱۰۴ ۳۔ ھدایہ ج۱ ص۱۳۰ ۴۔ ھدایہ ج۱ ص۱۰۶ ۵۔ ھدایہ ج۱ ص۱۱۲ ۶۔ الفقہ الإسلامی وأدلتہ ج۱ ص۶۷۲ اب آپ خود ہی فیصلہ کر سکتے ہیں۔ کیا ان مذاہب کے درمیان جائز و ناجائز کا اختلاف ہے یا افضل و غیر افضل کا؟ یہ ایک اسلام ہوا یا دو؟ (ج) اب آئیے کچھ مثالیں نکاح کے اندر بھی دیکھ لیتے ہیں۔