کتاب: تقلید کی حقیقت - صفحہ 51
۳۔ خون نکلنے یا الٹی آنے سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے۔ (۳)
۴۔ کلی اور ناک میں پانی ڈالے بغیر غسل نہیں ہو گا۔ (۴)
۵۔ شرمگاہ یا عورت کو چھونے سے وضوء نہیں ٹوٹتا ۔(۵)
شافعی مذہب
۱۔ نیت کے علاوہ وضوء نہیں ہو گا۔ (۱ ۔ ۲)
۲۔ بغیر ترتیب کے وضوء نہیں ہو گا۔(۱ ۔ ۲)
۳۔ خون نکلنے یا الٹی آنے سے وضوء نہیں ٹوٹتا۔(۳)
۴۔ کلی اور ناک میں پانی ڈالے بغیر غسل ہو جائے گا ۔ (۴)
۵۔ شرم گاہ یا عورت کو چھونے سے وضوء ٹو ٹ جاتا ہے ۔ (۵)
۱,۲۔ الفقہ الإسلامی وأدلتہ۔ ج۱ ص۲۱۴ ، ھدایۃ ج۱ ص۲۰۔۲۲
۳۔ الفقہ الإسلامی وأدلتہ۔ ج۱ ص۲۸۳، ھدایۃ ج۱ ص۲۳
۴۔ الفقہ الإسلامی وأدلتہ۔ ج۱ ص۳۷۴، ھدایۃ ج۱ ص۲۹
۵۔ الفقہ الإسلامی وأدلتہ۔ ج۱ ص۲۷۵، مرقاۃ شرح مشکوٰۃ ج۲ ص۴۲
قارئین کرام! آپ نے دیکھ لیا کیا یہ اختلاف آپس میں افضل وغیر افضل کا ہے یا جائز ناجائز کا؟ ایک ہی آدمی اگر حنفی طریقہ سے ضو کرتا ہے تو وضو ہو جائے گا لیکن وہی آدمی شافعی کے نزدیک بے وضو ہے یعنی یہی آدمی اگر نماز پڑھے تو حنفی کے نزدیک اس کی نماز ہو جائے کی لیکن شافعی کے نزدیک نہیں ہو گی کیونکہ یہ انسان ان کے نزدیک بے وضو ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ شافعی کی نماز حنفی کے پیچھے نہیں اور حنفی کی نماز شافعی کے پیچھے نہیں ہو گی۔
(ب) اب آئیے نماز کے مسائل میں
حنفی مذہب
۱۔ أﷲ أعظم، یا أللہ أجل یا أللہ الرحمن یا لا إلٰہ إلا اﷲ سے بھی نماز شروع کر سکتے ہیں۔ (۱)
۲۔ سورۃ فاتحہ پڑھے بغیر نماز ہو جائے گی۔ (۲)