کتاب: تقاریر وخطابات سید ابوبکر غزنوی - صفحہ 54
يُزَكِّيكُمْ کی حقیقت یہ ہےدوستو! ہم نے سارازور عمارتوں کی تعمیر پر لگادیا۔ آدمی ایک پیدا نہیں ہوتا مگر بڑے بڑے حال بناتے ہیں جب انسانوں پر محنت کی جاتی ہے تو ابوبکر رضی اللہ عنہ وعمر رضی اللہ عنہ پیدا ہوتے ہیں،عثمان رضی اللہ عنہ وعلی رضی اللہ عنہ پیدا ہوتے ہیں۔ عرب وعجم مسخر ہوتے ہیں۔ ہرداعی الی اللہ کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ اس کی توجہ اس بات پر مرکوز رہے کہ انسانوں کے ذہنوں اورروحوں کی تربیت کرے۔ ان دو باتوں پر توجہ مرکوز کرتا چلاجائے۔ اسباب اللہ تعالیٰ چاہیں گے تو اس کے لیے سمٹتے چلے آئیں گے۔ (وآخر دعوانا ان الحمدللہ رب العالمین ) والصَّلوٰۃ والسّلام علی رسوله الكريم۔