کتاب: تقاریر وخطابات سید ابوبکر غزنوی - صفحہ 38
ایک بزرگ نے کہا
زندہ کنی عطائے تو دربکشی خدائے تو
دل شدہ مبتلائے تو ہرچہ کنی رضائے تو
تو اگرچہ مجھے زندہ رکھے گا ،تیری مہربانی ہے ۔ تومیرا آقا ہے ۔ تو جانتا ہے کہ میرے لیے زندگی بہتر ہے۔ اگرقتل کردے گا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خدائے تو۔
میرے جی میں تو کئی دفعہ آیا ہے کہ میں تجھ پر قربان ہوجاؤں۔ ۔ ۔ ۔
دل شدہ مبتلائے تو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میرا دل تیری محبت میں مبتلا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ہرچہ کنی رضائے تو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میں تو تیری رضا چاہتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنی چاہیے کہ وہ عباد صالحین کی جوتیاں سیدھی کرنے کی توفیق دے اور مقام عبدیت کی سمجھ عطا کرے۔ آمین
(وآخر دعوانا ان الحمدللہ رب العالمین )
والصَّلوٰۃ والسّلام علی رسوله الكريم۔