کتاب: تقاریر وخطابات سید ابوبکر غزنوی - صفحہ 218
محبت تیز تر ہوتی رہتی ہے اور محبت کے ساتھ ہی دوستو! یہ گاڑی چلتی ہے اور دین کا سارا کاروبار محبت سے چلتا ہے۔ یہ فنی تخلیق کا ظہور بھی عشق ہی سے ہو رہا ہے کبھی عشق حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ وبوصیری رحمۃ اللہ علیہ اور کعب بن زبیر رضی اللہ عنہ کے شعروں میں ڈھلا۔ اور وہ بھی عشق ہی ہے جو خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ حضرت امیر الدین خسرو رحمۃ اللہ علیہ کے شعروں میں ڈھلا۔ اور یہ تفسیر ، حدیث ،فقہ کا لٹریچر۔ یہ ضخیم جلدیں۔ جو ان ضخیم جلدوں کی تحریروں کا محرک ہوا۔ ؎ صدق خلیل علیہ السلام بھی ہے عشق صبر حسین رضی اللہ عنہ بھی ہے عشق معرکہ وجود میں بدروحنین بھی ہے عشق کبھی عشق پھانسیوں پر لٹکتا ہے اور جو رقص حسین ابن علی رضی اللہ عنہ نے میدان کربلا میں کیا وہ بھی عشق ہی کا ایک ظہور تھا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہےکہ وہ اپنا عشق عطا فرمائیں۔ اپنا درد عطا فرمائیں اور اس درد کو عمل ہوا تباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہو۔ وآخردعوٰنا ان الحمد لله رب العالمين والصلوٰة والسّلام علٰي سيد المرسلين نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیمُ ياربّ صلّي وسلّم دائماً ابداً علٰي حبيبك خير الخلق كُلّهم میں نے پچھلی دو جمعراتوں کو اللہ تعالیٰ کی محبت کے متعلق بعض مسائل کا ذکر کیا تھا اور ((وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِّلَّهِ))کی تفسیر عرض کی تھی۔ اللہ تعالیٰ کی محبت مومنوں کے جی میں تمام محبتوں پر غالب ہوتی ہے۔ قرآن مجید