کتاب: تقاریر وخطابات سید ابوبکر غزنوی - صفحہ 191
چُست وچاق رہیے
فائرنگ بند ہونے سے ہم پرغفلت طاری نہیں ہونی چاہیے۔ یہ مت خیال کیجئے کہ خطرہ ٹل گیا ہے اور بات ختم ہوگئی ہے۔ ہمارا دشمن عیّار ہے۔ اس کی شاطرانہ چالوں کی گھات میں رہو۔ چست وچاق رہو متحد رہو اور مستعد رہو۔ ہمیں یہ عزم کرنا چاہیے ایک آہنی عزم کہ جب تک کشمیر کے پچاس لاکھ مسلمانوں کو ہم بھارتی سامراج کے چنگل سے نجات نہیں دلاتے ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ راحت اور آسائش کی زندگی ہم پر حرام ہے۔ پاکستان کے اپنے استحکام کے لیے بھی کشمیر کا مسئلہ نہایت اہم ہے۔
اللہ کا فضل وکرم
بھارت نے پاکستان پر اچانک حملہ کیا۔ ان کے ارادے ناپاک تھے۔ بھارتی سامراج نے ایک بہت بڑی فوج لیب آلات جنگ کے ساتھ لاہور اور سیالکوٹ کے محاذ پر جھونک دی تھی۔ لشکر کا وہ جم غفیر اور جنگی سازوسامان کی وہ فراوانی۔ ۔ ۔ ہمیں اپنی روح کی گہرائیوں میں یہ محسوس کرنا چاہیے کہ یہ محض اللہ کا فضل وکرم تھا کہ ہم نے انہیں پسپا کیا۔ یہ محض توفیق الٰہی تھی کہ ان کی طاقت کا نشہ ہرن ہوگیا۔ ان کی قوت کا گھمنڈ ٹوٹ گیا۔ یہ حقیقت پھر ایک بار اُبھر کر دُنیا کے سامنے آگئی کہ محض افواج کی کثرت اور جنگی سازوسامان کی فراوانی سے مسلمان قوم کی آزادی پامال نہیں کی جاسکتی۔
ہماری فوجوں نے جس شجاعت،بسالت،بے باکی اور جوانمردی سے دشمن کا مقابلہ کیا اور اسلام کی عزت وناموس کے لیے جس بے دریغی سے اپنی جانوں کو حقیر ترین متاع سمجھ کر نچھاور کیا اس کے نقش لافانی اور امٹ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے اسلاف کی جوانمردی اور بہادری کی تمام روایات کو زندہ اور درخشاں کردیا ہے۔ اپنی فوجوں کے کارنامے دیکھ کر اپنے