کتاب: تقاریر وخطابات سید ابوبکر غزنوی - صفحہ 177
ہے اور اس پر شرعاً واجب ہے کہ وہ جہاد میں بدنی طور پر شریک ہو، قوم کے ایک طبقے کو جنگ کی آگ میں جھونک کر پوری قوم کا تماشائی بن جانا قطعاً نازیبا ہے اور یکسرغیر اسلامی ہے میں صدر مملکت سے اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان کے تمام شہروں میں فوجی تربیت کےمراکز جلد از جلد کھولے جائیں اور پاکستان کے دس کروڑ مسلمانوں کو نہایت تیزی کے ساتھ دس کروڑ مسلح سپاہیوں میں بدل کر کفار پر یلغار کی جائے۔ ((حَتَّىٰ تَضَعَ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا ۚ)) ہندوستانی سامراج کو چیلنج ہندوستانی سامراج کو یہ سمجھنا چاہیے کہ سرفروشی اور جاں سپاری ہماری میراث ہے۔ ہم پاکستان کے چپے چپے کی خاطرجانیں نچھاور کریں گے۔ ہمارا بچہ بچہ ملک و ملت کی آبرو پر کٹ مرنے کے لیے بے تاب ہے۔ ہم ہندوستان سامراج پر یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ دس کروڑ مسلمانوں کی خاک و خون میں لتھڑی ہوئی لاشوں پر سے گزر کر ہی پاکستان کی سرحدوں میں داخل ہوا جا سکتا ہے۔ ((وآخر دعوٰاناعن الحمد للّٰه رب العالمين))