کتاب: تقاریر وخطابات سید ابوبکر غزنوی - صفحہ 172
((يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا زَحْفًا فَلَا تُوَلُّوهُمُ الْأَدْبَارَ ﴿15﴾ وَمَن يُوَلِّهِمْ يَوْمَئِذٍ دُبُرَهُ إِلَّا مُتَحَرِّفًا لِّقِتَالٍ أَوْ مُتَحَيِّزًا إِلَىٰ فِئَةٍ فَقَدْ بَاءَ بِغَضَبٍ مِّنَ اللَّـهِ وَمَأْوَاهُ جَهَنَّمُ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ)) ”اے ایمان والو! جب کافروں سے تمھاری ٹکر ہو، تو پیٹھ مت دکھاؤ جو شخص اس وقت کافروں کو پیٹھ دکھائے گا بھاگنے کی نیت سے، اس پر اللہ کا غضب نازل ہوا اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے:“ شیخ شیرازنے اس آیت کی روشنی میں کہا تھا: آں نہ من ہاشم کہ روزے جنگ بینی پشت من آں منم کا ندر ہیان خاک و خوں بینی سر سے (میں وہ نہیں ہوں کہ تو جنگ کے دن میری پیٹھ دیکھے میں وہ ہوں کہ تو میرا سر خاک و خون میں لتھڑا ہوا دیکھےگا۔ ) اللہ کا ذکر تمھاری زبانوں پر جاری ہو دوسری بات یہ کہی کہ اللہ کا ذکر کثرت سے کرو۔ اگر ان دو باتوں کا التزام کرو گے، تو فتح یا بی اور کامرانی تمھارے قدم چومے گی۔ پس دشمن پر ٹوٹ پڑو۔ ((فَاضْرِبُوا فَوْقَ الْأَعْنَاقِ وَاضْرِبُوا مِنْهُمْ كُلَّ بَنَانٍ)) ”ان کی گردنوں پرمارو اور ان پرزے اڑادو ، دشمن پر دھاوا بولو تو تمھاری زبانوں پر اللہ کا ذکر جاری ہو۔ آسمانی لشکر تمھاری پشت پناہی کریں میں نے تمھیں ہدایت کی راہ سمجھادی ہے۔ اس پر گامزن ہو کر اللہ کی نصرت