کتاب: تنقیح الکلام فی تایید توضیح الکلام - صفحہ 117
والوں نے کس سے سنا ہے۔ ان چار میں حسن بصری، ابوالعالیہ اور حمید بن ہلال ہیں۔ (تہذیب:ج ۳ ص ۵۲)(ایک نظر: ص ۲۳۷)
امام ابوحاتم رحمہ اللہ نے کیا فرمایا ہے پہلے ان کے الفاظ دیکھ لیجیے۔
’’ حمید بن ہلال لم یلق ہشام بن عامر یدخل بینہ و بین ہشام ابوقتادۃ العدوی و یقول بعضھم عن ابی الدھماء والحفاظ لا یدخلون بینھم احداً حمید عن ہشام، قیل لہ فأی ذلک أصح قال مارواہ حماد بن زیدعن ایوب عن حمید عن ہشام۔ ‘‘ (المراسیل لابن ابی حاتم: ص ۳۷)
کہ حمید بن ہلال رحمہ اللہ ہشام رضی اللہ عنہ سے نہیں ملے۔ ان کے درمیان ابوقتادہ رحمہ اللہ العدوی اور بعض کہتے ہیں کہ ان کے درمیان ابوالدہماء رحمہ اللہ ہے اور حفاظ ان کے درمیان کسی کو ذکر نہیں کرتے۔ ابوحاتم رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ کونسی بات زیادہ صحیح ہے توانھوں نے فرمایا جسے حماد بن زید عن ایوب عن حمید، ہشام سے بیان کرتے ہیں۔‘‘ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسے یوں ذکر کیا ہے۔
قال ابوحاتم لم یلق ہشام بن عامر والحفاظ لا یدخلون بینھما احداً حماد بن زید وغیرہ وھو الاصح۔ (تہذیب: ج ۳ ص ۵۲)
ابوحاتم رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ حمید حضرت ہشام رضی اللہ عنہ سے نہیں ملے اور حفاظ یعنی حماد بن زید وغیرہ ان کے مابین کسی کو ذکر نہیں کرتے اور وہی اصح ہے۔
امام ابوحاتم رحمہ اللہ کے کلام سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ انھوں نے مرسل کو ہی اصح قرار دیا ہے اور فرمایا ہے کہ حمید رحمہ اللہ کی ہشام رضی اللہ عنہ سے ملاقات نہیں مگر امام ابوحاتم رحمہ اللہ کا کلام محل نظر ہے کیونکہ جس روایت میں ابوقتادہ رحمہ اللہ وغیرہ کا واسطہ ہے وہ مسلم (ج ۲ ص ۴۰۵) میں موجود ہے ۔ اسی طرح عدم ملاقات یا سماع کا یہ دعویٰ بھی کیونکر صحیح ہو سکتا ہے جب کہ مصنف عبدالرزاق (ج ۳ ص ۵۰۸، حدیث نمبر۶۵۰۱) اور طبرانی کبیر (ج