کتاب: تلاش حق کا سفر - صفحہ 154
ہونے کی کوشش کریں۔ (۳) قرآن ہرروز پڑھنا چاہیے ۔ چاہے دو ہی آیات کیوں نہ ہوں۔ انکو سمجھ کرمعانی کے ساتھ پڑھیں۔ اور اُس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ ہرروز کم از کم ایک حدیث ضرورپڑھ لیا کریں۔ آجکل حدیث کی معروف کتب اردو زباں میں بھی موجود ہیں ۔ (۴) بدعات سے ہوشیار رہیں ۔ آپ کو تو یہ باور کرایا جاتا ہے کہ یہ نیک عمل ہیں ۔ ظاہر ی طور پر تو یہ نیک ہی نظر آتے ہیں لیکن ان کے کر گزرنے سے بطورِ انجام صرف جہنم کی آگ کے سو ا کچھ حاصل نہ ہوگا۔ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے ۔ بدعات کے بارے میں معلومات کے لیے ہماری کتاب ’’بدعات اور اِنکا تعارف‘‘ کا مطالعہ کریں، حقیقت معلوم ہوجاے گی۔ (۵) آج کل بعض دنیا پرست علماء نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ثابت شدہ اور تاکیدی سنتوں کو فروعی مسائل بتا کر بھولے بھالے مسلمانوں کو گمراہ کرتے جا رہے ہیں ۔ وہ تو اپنی قبروں میں جواب دینگے لیکن آپ کی قبر میں کوئی مولوی آپ کو بچا نہیں سکے گا۔ اس لیے آپ خود تیاری کریں۔ اپنے ہر عمل کے لیے قرآن اور حدیث کو مدِ نظر رکھیں۔ اور کوئی مشورہ دے تو اُسکی داڑھی اور حُلیے کو دیکھ کردھوکہ نہ کھائیں۔ اُس سے قرآن اور حدیث کی دلیل طلب کریں۔ یہ دو ہی راستے ہیں آپ کینجات کے اس میں کوئی تیسرا راستہ نہیں ۔ اپنے روزانہ کے اعمال پر غور کریں۔ نیت۔ نماز میں زبان سے نیت کرنا ثابت نہیں ہے ۔ ٭ وضو میں گردن کا مسح ثابت نہیں ۔ ٭ دن میں صرف ۱۰؍۱۲ رکعت سنت موکّدہ ہیں لیکن آپ کتنی رکعتیں پڑھ رہے ہیں ؟ ٭ اقامت اکہری ہوتی ہے ۔ آپ کی مسجد میں کیا ہورہا ہے ؟ ٭ جمعہ کی کتنی رکعتیں پڑھی جا رہی ہیں ؟ ٭ جہاں سورۃ فاتحہ پڑھنی ہے وہاں نہیں پڑھتے ۔ سورۃ فاتحہ ہر رکعت میں پڑھنا چاہیے