کتاب: تلاش حق کا سفر - صفحہ 145
(13) (لَوْرَعَفَ فَکَتَبَ الْفَاتِحَۃَ بِالدَّمِ عَلٰی جَبْھَتِہٖ وَأَنْفِہٖ جَازَ لِلْاِسْتِشْفَائِ وَبِالْبَوْلِ أَیْضاً) ’’نکسیر کے علاج کے لیے اگر سورۂ فاتحہ خون یا پیشاب کے ساتھ مریض کی پیشانی اور اسکی ناک پر لکھ دی جائے تو حصولِ شفاء کے لیے ایسا کرنا جائز ہے ‘‘ ۔ (ردّالمحتار: ج۱،ص ۱۴۰) اسے صحیح، صریح، مرفوع غیر مجروح حدیث سے ثابت کریں۔ نیز کیا کوئی امّتی قرآن کو پیشاب سے لکھنے کی جسارت کر سکتا ہے ؟ (14) رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح مرفوع حدیث سے ثابت کریں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعد آنے والے مسلمانوں کو چوتھی صدی میں کسی ایک عالم کی تقلید کی پابندی کا حکم دیا تھا۔ (15) صحیح ، صریح، مرفوع حدیث سے ثابت کریں کی نمازِ جنازہ میں سورۃ الفاتحہ پڑھنا مشروع نہیں ہے اور نماز جنازہ سورۃ الفاتحہ کے بغیر ہوجاتی ہے ؟ (16) نماز شروع کرتے وقت آدمی کانوں تک ہاتھ اٹھائے اور عورت کندھوں تک اور عورت سینے پر ہاتھ باندھے اور مرد زیر ناف۔ یہ تفریق صحیح صریح، مرفوع حدیث سے پیش کریں۔ (17) نماز کی تکبیرِ تحریمہ سے قبل اُردو یا پنجابی میں زبان کے ساتھ نیت ِ نماز کے الفاظ اَدا کرنا کسی صحیح مرفوع حدیث سے ثابت فرمائیں۔ (18) اَحناف کے ہاں سجدۂ سہو میں ایک جانب سلام پھیر کر دو سجدے کرنا صحیح مرفوع حدیث سے ثابت کریں۔ (19) صحیح صریح مرفوع حدیث سے ثابت کریں کی سجدہ کرتے وقت عورت اپنا پیٹ رانوں سے چپکا لے اور زمین سے چمٹ کر سجدہ کرے ، جبکہ مرد اپنا پیٹ رانوں سے دور رکھے ۔