کتاب: تلاش حق کا سفر - صفحہ 140
۳۵ یہی (رفع یدین والی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز رہی یہاں تک کہ اﷲتعالیٰ سے ملاقات ہوئی۔ ہدایہ۔ج۱؍ص۳۸۶  ۳۶ صبح کی سنّت نماز پڑھنے کے بعد دائیں کروٹ لیٹئے ۔ ہدایہ ۔ج۱؍ص۵۴۱ درمختار۔ ۳۱۶  ۳۷ ظہر کی چار سنّت دوسلام سے پڑھیئے ۔ ہدایہ۔ ج۱؍ص۲۴۴  ۳۸ تراویح آٹھ رکعت کی حدیث صحیح ہے ۔ شرح و قایہ۔ ص۱۱۲  ۳۹ خطیب جب منبر پر بیٹھے تو سلام کرے ۔ درمختار۔ج ۱؍ص ۳۷۴  ۴۰ خطبہ ہر زبان میں جائز ہے ۔ درمختار۔ج۱؍ص۴۰۳ ہدایہ ۔ج ۱؍ص ۱۲۹  ۴۱ بیوی اپنے شوہر کی نعش کو نہلاوے ۔ درمختار۔ج۱؍ص۴۰۳  ۴۲ تکبیرات جنازہ میں رفع یدین جائز ہے ۔ درمختار۔ج۱؍ص ۴۱۰  ۴۳ تیجہ، دسواں، چالیسواں نہایت مذموم بدعت ہے ۔ بہشتی زیور  ۴۴ ولی کی قبر پر بلند مکان بنانا، چراغ جلانا بدعت و حرام ہے ۔ درمختار۔ج۴؍ص۲۴۳، ہدایہ۔ج ۴ص۲۸۹ مالابدمنہ۔ ص۵۲  ۴۵ قبر کو بوسہ دینا جائز نہیں کہ یہ نصاریٰ کی عادت ہے ۔ درمختار۔ج۴؍ص ۲۴۳  ۴۶ انبیاء اولیاء کی قبروں کو سجدہ کرنا، طواف کرنا، نذریں چڑھانا حرام و کفر ہے ۔ مالابدمنہ۔ ۵۲