کتاب: تلاش حق کا سفر - صفحہ 14
ومشاہدات،متعصب مقلددیوبندی علماء کے سلوک واخلاق ا ور اندازِ گفتگوکو ’’تلاشِ حق‘‘ کے نام سے دو حصّوں میں ہدیہ قارئین کیا ہے ۔ان دونوں حصّوں کو اب ایک ہی زیرِ نظر کتابی شکل میں پیش کیا جارہا ہے ۔ خان صاحب کی یہ کتاب منظر عام پر آنے سے پہلے ہی ایک بڑی تعداد میں فوٹو کاپی کے ذریعے عوام و خواص تک پہنچ چکی ہے ، تحریر سے آپ کو یہ اندازہ ہوگا کہ خان صاحب اشاعتِ دین کی سچی اور بے لو ث تڑپ رکھتے ہیں ، جس کا اندازہ آپ کو کتاب کے مطالعہ سے ہوگا، خان صاحب تعلیم کے لحاظ سے ایڈووکیٹ ہیں مگر ایک طویل عرصہ سے مہبطِ وحی سعودی عرب کی مقدس و مامون سر زمین پر تلاشِ معاش کی غرض سے مقیم ہیں ۔ خان صاحب پر اﷲتعالیٰ کا احسانِ عظیم ہے کہ آپ کو عالم اسلام کے معروف داعی ، مصنف ومترجم فضیلۃ الشیخ ؍ابوعدنا ن محمد منیر قمر حفظہ اللہ سے شرفِ تلمذ حاصل ہے ۔ اﷲسے دعا ہے کہ خان صاحب کی اس داستانِ حق کو اشاعتِ حق کا ذریعہ بنائے ، آمین ۔ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیِّنَامُحَمَّدٍوَّآلِہٖ وَصَحْبِہٖ أَجْمَعِیْنَ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ۔ کتبہ انصارزبیر محمدی الجبیل ۔ سعودی عرب ۲۷؍۳؍۱۴۲۷ھ موافق ۲۵؍۴؍۲۰۰۶م