کتاب: تلاش حق کا سفر - صفحہ 138
۱۰ حدیث امام کے قول پر مقدم ہے ۔ ہدایہ۔ج۱؍ص۳۹۱  ۱۱ اہلحدیث و احناف میں اتفاق باہم ہونا چاہیئے (یقینا) ہدایہ۔ج ۱؍ص ۳۱۰  ۱۲ امام اعظم جب بغداد میں وارد ہوئے تو ایک اہلحدیث نے سوال کیا کہ رطب (پکی وترکھجور) کی بیع تمر (سوکھی کھجور) سے جائز ہے یا نہیں ؟(قدامتِ الحدیث) درمختار۔ج ۳؍ مقدمہ ہدایہ۔ج۱؍ص۵۹  ۱۳ سلام کے وقت جھکنا مکروہ ہے اسکی حدیث میں ممانعت آئی ہے ۔ عالمگیری۔ج۴؍ص۳۴۵  ۱۴ مصافحہ ایک ہاتھ سے کرنا اکثر روایا ت ِ صحاح سے ثابت ہے ۔ ہدایہ۔ج۴؍ص۳۴۳  ۱۵ بیعت میں عورت سے مصافحہ کرنا جائز نہیں ۔ ہدایہ۔ج۴؍ص ۴۴۴  ۱۶ داڑھی منڈوانا، کتروانا حرام ہے ، کفار، مجوس کی رسم ہے عورتوں کی تشبیہ ہے ۔ درمختار ۔ج۱؍ص ۵۲۴  ۱۷ ازار(تہبند) آدھی پنڈلی تک پہنے ، ٹخنوں سے نیچے حرام ہے ۔ مالابُدّمنہ ۔ ص۷۲  ۱۸ بے نمازی کو امام اعظمؒ کے نزدیک ہمیشہ قیدرکھنا واجب ہے ۔ مالابدمنہ۔ص۱۱،ہدایہ۔ج۱؍ ص۲۵  ۱۹ گردن کا مسح بدعت ہے ۔ اس کی حدیث موضوع ہے ۔ درمختار۔ج۱؍ص۵۸  ۲۰ نماز قضا ء کے لیے آذان و اقامت کہنا سنّت ہے ۔ درمختار ۔ج۱؍ص۱۸۱  ۲۱ انکساری کے لیے سر کھول کر نماز پڑھنا درست ہے ۔ درمختار ۔ج۱؍ص۲۹۹