کتاب: تلاش حق کا سفر - صفحہ 112
قراردی گئی ہے ۔ اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں صحیح بخاری کی یہ حدیث بڑی اہم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میری اُمت کے سب لوگ جنت میں جائیں گے سوائے اُس شخص کے جس نے انکار کیا۔‘‘ صحابہ رضی اللہ عنہم کے دریافت کرنے پر فرمایاکہ ’’جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہوگا اور جس نے میری نافرمانی کی اُس نے انکار کیا۔‘‘ (صحیح بخاری) اور اطاعت نہ کرکے دین میں نئے نئے کام اپنی مرضی اور اپنی ٹھیکیداری منوانے کے لیے کرنے والوں کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ملاحظہ فرمایئے : ’’قیامت کے روز بدعتی حوضِ کوثر کے پانی سے محروم رہیں گے ۔قیامت کے روز رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بدعتیوں سے شدید اظہارِ نفرت و بیزاری فرمائیں گے ۔‘‘ ((عَنْ سَھْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم :إِنِّيْ فَرَطُکُمْ عَلَٰی الْحَوْضِ مَنْ مَرَّعَلَیَّ شَرِبَ وَمَنْ شَرِبَ لَمْ یَظْمَأْ أَبَدًالَیَرِدَنَّ عَلَيَّ أَقْوَامٌ أَعْرِفُھُمْ وَیَعْرِفُوْنِيْ ثُمَّ یُحَالُ بَیْنِيْ وَبَیْنَھُمْ فَأَقُوْلُ إِنَّھُمْ مِنِّيْ فَیُقَالُ إِنَّکَ لَاتَدْرِيْ مَا أَحْدَثُوْا بَعْدَکَ فَأَقُوْلُ سُحْقًا سُحْقًا لِمَنْ غَیَّرَ بَعْدِيْ)) (صحیح بخاری ومسلم) حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں حوضِ کوثر پر تمہارا پیش رو ہونگا جو وہاں آئے گا پانی پئے گا جس نے ایک بار پی لیا اُسے کبھی پیاس نہیں لگے گی۔بعض ایسے لوگ بھی آئیں گے جنہیں میں پہچانونگا(اور سمجھونگا کہ یہ میرے اُمتی ہیں ) اور وہ بھی مجھے پہچانیں گے کہ میں اُن کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہوں۔پھر انہیں مجھ تک آنے سے روک دیا جائے گا ۔میں کہونگا :یہ تو میرے اُمتی ہیں لیکن مجھے بتایا جائے گا: