کتاب: تلاش حق کا سفر - صفحہ 108
{یَٰٓاَ یُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْ ااَطِیْعُوا اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ وَلَا تَوَلَّوْا عَنْہُ وَاَنْتُمْ تَسْمَعُوْنَ} (سورۃ الانفال:۲۰) ’’اے لوگو! جو ایمان لائے ہو اللہ اور اُس کے رسول کی اطاعت کرواوربات سن لینے کے بعد اُس سے منہ نہ موڑو۔‘‘ {مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰہَ وَمَنْ تَوَلّٰی فَمَا أَرْسَلْنَاکَ عَلَیْْہِمْ حَفِیْظاً} (سورۃ نسآء:۸۰) ’’جس نے رسول کی اطاعت کی اُس نے دراصل اللہ کی اطاعت کی ۔اور جس نے رسول اللہ کی اطاعت سے منہ پھیرا (اُس کا وبال اُسی پر ہوگا)۔ہم نے آپ کو اُن پر پاسبان بنا کر نہیں بھیجا۔‘‘ { اَطِیْعُواللّٰہَ وَاطِیْعُواالرَّسُوْلَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ علیہم السلام } (سورۃ آل عمران:۱۳۲) ’’اللہ اور رسول اللہ کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔‘‘ {اَطِیْعُواللّٰہَ وَاطِیْعُواالرَّسُوْلَ وَاُولِی الْاَمْرِ مِنْکُمْ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْے فَرُدُّوْہُ اِلٰی اللّٰہِ وَالرَّسُوْلِ اِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ ذٰالِکَ خَیْرٌ وَّاَحْسَنُ تَاْوِیْلاً } (سورۃ النسآء:۵۹) ’’اے لوگو! جو ایمان لائے ہو اللہ اور اُس کے رسول کی اطاعت کرواور اُن لوگوں کی جو تم میں سے صاحبِ امر ہوں،پھر اگر تمہارے درمیان کسی بھی معاملہ میں اختلاف پیدا ہوجائے تو اُسے اللہ اور اُس کے رسول کی طرف پلٹادواگر تم واقعی اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہو۔یہی ایک صحیح طریقہ ہے اورانجام و ثواب کے لحاظ سے بھی اچھا ہے ۔‘‘