کتاب: طلاق کے مسائل - صفحہ 93
شَہْرًا ؟ فَقَالَ ((اَلشَّہْرُ تِسْعٌ وَّعِشْرُوْنَ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی عورتوںسے ایلاء کیا اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں میں موچ آئی ہوئی تھی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انتیس دنوں تک الگ بالا خانے میں قیام پذیر رہے ۔ انتیس دنوں کے بعد تشریف لائے تو لوگوں نے کہا ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو ایک مہینہ کی قسم کھائی تھی۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’مہینہ انتیس دنوں کا بھی ہوتا ہے۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ 
[1] کتاب الطلاق ، باب قول اللہ تعالی { للذین یؤلون من نسآئہم تربص اربعۃ اشہر} [2] کتاب الایمان ، باب ندب من حلف یمینا فرای غیرہا خیرا منہا