کتاب: طلاق کے مسائل - صفحہ 75
مسئلہ نمبر87:نابالغ ، مجنون اور مدہوش کی طلاق باطل ہے۔ { عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلاَ ثَۃٍ عَنِ النَّائِمِ حَتّٰی یَسْتَیْقِظَ وَ عَنِ الصَّغِیْرِ حَتّٰی یَکْبَرَ ، وَ عَنِ الْمَجْنُوْنِ حَتّٰی یَعْقِلَ اَوْ یُفِیْقَ )) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[1] (صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تین آدمی شرعی احکام کے پابند نہیں ۔ سویا ہوا، جاگنے تک ، نابالغ ، بالغ ہونے تک ،دیوانہ ، عقل صحیح ہونے تک۔‘‘ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر88:دل میں دی گئی طلاق واقع نہیں ہوتی ، جب تک زبان سے الفاظ ادا نہ کئے جائیں۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((اِنَّ اللّٰہَ تَجَاوَزُ لِاُمَّتِیْ عَمَّا حَدَّثَتْ بِہٖ اَنْفُسَہَا مَالَمْ تَعْمَلْ بِہٖ اَوْ تَکَلَّمْ بِہٖ )) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ وَابْنُ مَاجَۃَ[2] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اللہ تعالیٰ نے میری امت کو ان کے دل میں آنے والی باتوں کو معاف فرمادیا ہے جب تک وہ اس پر عمل نہ کریں۔‘‘ اسے ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر89:رشتہ ازدواج میں منسلک بیوی کو ہی طلاق دی جاسکتی ہے ،غیر بیوی پر طلاق واقع نہیں ہوتی۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جَدِّہٖ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((لاَ طَلاَقَ فِیْمَا لاَ تَمْلِکُ )) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[3] (حسن) حضرت عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا رضوان اللہ عنہم سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس (عورت) کا انسان مالک ہی نہیں اسے طلاق نہیں دے سکتا۔‘‘ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
[1] صحیح سنن ابن ماجہ ، للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 1668