کتاب: طلاق کے مسائل - صفحہ 72
یُقَالُ لَہٗ اَنْجَشَۃُ ، فَقَالَ (( وَیْحَکَ یَا اَنْجَشَۃُ ! رُوَیْدًا سُوْقَکَ بِالْقَوَارِیْرِ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت انسرضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (دوران سفر)اپنی ازواج مطہراتgکے پاس تشریف لائے۔اونٹوںکو ہانکنے والا شخص اونٹوںکو(تیزتیز)ہانک رہاتھاجس کا نام انجشہ تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’انجشہ!تیرے لئے خرابی ہو،اونٹوںکو آہستہ آہستہ چلا(سوار خواتین کو)آبگینے سمجھ کر (کہیں ٹوٹ نہ جائیں)۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔
[1] صحیح سنن الترمذی ، للالبانی ، رقم الحدیث 3055