کتاب: طلاق کے مسائل - صفحہ 40
أَلطَّــــلاَقُ فِیْ ضَوْئِ الْقُرْآنِ طلاق ، قرآن مجید کی روشنی میں مسئلہ نمبر 9:دوران حیض طلاق دینا منع ہے۔ مسئلہ نمبر10:غیر حاملہ اور مدخولہ عورت کی طلاق کی عدت تین طہر یا تین حیض ہے بشرطیکہ نابالغ بچی (جسے ابھی حیض آنا شروع نہ ہوا ہو) ، یا آئسہ (جسے زیادہ عمر کی وجہ سے حیض آنا بند ہوگیا ہو) یا وفات شدہ شوہر والی نہ ہو۔ مسئلہ نمبر11:طلاق رجعی ہو تو دوران عدت میں اگر شوہر رجوع کرنا چاہے تو ولی کو اس میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے۔ مسئلہ نمبر12:عورتوں اور مردوں کے حقوق کی شرعی اور قانونی حیثیت ایک جیسی ہے، جس طرح عورتوں پر مردوں کے حقوق ادا کرنا واجب ہے ، اسی طرح مردوں پر عورتوں کے حقوق ادا کرنا واجب ہے۔ مسئلہ نمبر13:رجعی طلاق میں عدت ختم ہونے سے پہلے پہلے شوہر جب چاہے رجوع کرسکتا ہے ، خواہ عورت راضی ہو یا نہ ہو۔ { وَالْمُطَلَّقٰتُ يَتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِهِنَّ ثَلٰثَةَ قُرُوْۗءٍ ۭ وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ اَنْ يَّكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللّٰهُ فِيْٓ اَرْحَامِهِنَّ اِنْ كُنَّ يُؤْمِنَّ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ ۭوَبُعُوْلَتُهُنَّ اَحَقُّ بِرَدِّھِنَّ فِيْ ذٰلِكَ اِنْ اَرَادُوْٓا اِصْلَاحًا ۭ وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِيْ عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ ۠ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ ۭ
[1] کتاب صفات المنافقین ، باب الشیطان تحریش وبعثہ سرایاہ لفتنۃ الناس مع کل انسان قرینا