کتاب: طلاق کے مسائل - صفحہ 11
ہر قیمت پر خاندانی نظام کو تحفظ مہیا کرنے کی اسی کوشش کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے کتاب کے آغاز میں بعض ایسے ابواب شامل کیے ہیںجن کا طلاق سے کوئی تعلق نہیں بلکہ فریقین کو ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ وفا استواکرنے،ایک دوسرے کے حقوق پہچاننے اور ایک مثالی عائلی زندگی بسر کرنے کی ترغیب دلانے پر مشتمل ہیں۔جن میں’’مثالی شوہر کی خوبیاں،مثالی بیوی کی خوبیاں،شوہر کے حقوق اور ان کی اہمیت،بیوی کے حقوق اور ان کی اہمیت‘‘شامل ہیں۔اس کے ساتھ ہی ہادیٔ برحق محسن انسانیت حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کی’’ خانگی زندگی کے بعض واقعات ‘‘پر مشتمل ایک باب بھی کتاب میںشامل کیا گیا ہے۔جس کا مقصد بدگمانیوں،غلط فہمیوں اور رنجشوں کی دہلیز پر کھڑے فریقین کو شرعی احکام کے حوالے سے ہاددہانی کرانااور نصیحت کرناہے۔بعید نہیں کوئی سعادت مندمردیا عورت رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات پڑھ کر یا سنت مطہرہ کا عملی نمونہ دیکھ کراپنی سوچ بدل ڈالے یا اپنی غلطی کا احساس کرکے روز قیامت اللہ کے حضورجواب دہی کے خوف سے اپنی غلطی کی تلافی کرنے پر تیار ہوجائے اور یوںنفرت،عداوت اور دشمنی کی راہ پر چلنے والے دو خاندان مودت اور مسرت کا گہوارہ بن جائیں۔ وَمَا ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ بِعَزِیْزٍ! دشوار ترین گھاٹی والدین اگرچہ بڑے شوق سے بہو گھر لاتے ہیں لیکن کم و بیش ہر گھر میں بہت جلد ساس اور بہو کا روایتی تنازعہ شروع ہوجاتا ہے ساس اور بہو کا تنازعہ ہماری معاشرت کا اس حد تک لازمی جزو بن چکا ہے کہ اس بارے میں بہت سے لطائف زبان زدعام ہیں ان میں سے سب سے زیادہ دلچسپ لطیفہ