کتاب: تخریج وتحقیق کے اصول وضوابط - صفحہ 27
المغنی عن حمل الاسفار للعراقی الدرایۃ لابن حجر التلخیص الحبیر لابن حجر مناہل الصفا فی تخریج احادیث الشفاء للسیوطی ارواء الغلیل للالبانی سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ للألبانیاور سلسلۃ الأحادیث الضعیفۃ للألبانی شیخ البانی رحمہ اللہ کی تمام کتب کا موضوع تحقیق و تخریج ہے۔جو طالب علم اپنے اوپر شیخ کی کتب کا مطالعہ لازم کرلے، وہ تخریج و تحقیق میں پختہ ہو جائے گا۔اللھم أدخلہ الجنۃ الفردوس۔ تخر یج کے طر یقے مندرجہ ذیل طر یقو ں سے تخر یج کی جا سکتی ہے: پہلا طریقہ: حد یث کے کسی لفظ سے تخر یج کرنا۔ اس میں متنِ حدیث کے کسی ایک لفظ کا یا د ہو نا ضرور ی ہے۔اس طر یقے سے تخر یج کر نے کے لیے مند رجہ ذیل کتب سے حد یث تلا ش کی جائے گی: (۱) المعجھم المفھرس لألفا ظ الحد یث النبوی اس کتا ب میں حد یث کی ۹مشہور کتب کے الفا ظ کی فہا رس بنا ئی گی ہیں، موطا امام مالک، مسند احمد، صحیح البخا ری، صحیح مسلم، سنن ابی داود، سنن نسائی، سنن التر مذی، سنن ابن ما جہ اور سنن الدارمی۔