کتاب: تخریج وتحقیق کے اصول وضوابط - صفحہ 18
دوسرے شیخ سے رابطہ نہ کرے، وہ اپنے شیخ کے غلط منہج ہی پر قائم و دائم رہے گا الا من رحم ربی۔چنانچہ امام ایوب سختیانی فرماتے ہیں:’’ اذا اردت ان تعرف خطأ شیخک فجالس غیرہ ‘‘یعنی اگر تم اپنے استاد کی غلطی پر آگاہی چاہتے ہو تو کسی عالم کے پاس بیٹھو۔ راقم نے توفیقِ الہی سے علومِ حدیث ا ور جرح و تعدیل میں کئی ایک کتب لکھ ر کھی ہیں جن میں سے بعض یہ ہیں: ۱: موسوعۃ المدلسین ۲: الفتح الجلیل فی ضوابط الجرح والتعدیل ۳: علوم الحدیث عند الامام ناصر الدین الألبانی ۴: احناف کے اصولِ حدیث استاد محترم محدث العصر شیخ ارشاد الحق حفظہ اللہ کی نظر میں ۵: محدثین کے حالات اور ان کی کتب حدیث کا منہج ۶: ائمہ جرح و تعدیل کے حالات اور ان کی کتبِ جرح وتعدیل کا منھج۔ علاوہ ازیں بعض کتب کی تخریج و تحقیق مطبوع ہے۔والحمد للّٰه آخر میں محترم المقام جناب ابوخزیمہ عمران معصوم انصاری حفظہ اللہ کا شکر گزار ہوں جن کے خاص تعاون کی وجہ سے یہ رسالہ شایع ہونے کے قابل ہوا۔اللہ تعالی ان کے مال و جان اور اولاد میں برکت فرمائے اور انھیں اپنی مرضیات سے نوازے۔آمین راقم کس حد تک اس رسالے کو لکھنے میں کامیاب ہوا ہے، یہ قارئین ہی بتا سکتے ہیں۔ ہم نے اپنی طاقت کے مطابق اہم قواعد کو جمع کر دیا ہے۔ اللہ تعالی اس قیمتی رسالے سے طلبہ علومِ نبوت اور اہل علم کو فائدہ اٹھانے کی توفیق عطافرمائے او ر اسے میرے لیے،اہل وعیال، والدین اور