کتاب: تخریج وتحقیق کے اصول وضوابط - صفحہ 10
کتاب: تخریج وتحقیق کے اصول وضوابط
مصنف: محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی
پبلیشر: سلفی ریسرچ انسٹیٹوٹ
ترجمہ:
مقدمہ:
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم أشھد أن لاالہ الا اللّٰه وأشھد أن محمدا عبدہ ورسولہ أما بعد:
ہمارے لیے یہ بہت بڑی سعادت ہے کہ ہم طلبہ علوم نبوت کے لیے نافع کتب شایع کرنے کی ادنی سی کوشش کررہے ہیں اللہ تعالی اسے قبول فرمالے اور مزید کی توفیق سے نوازے۔
یہ کتاب فاضل مولف کی قیمتی کتب میں سے ایک ہے، جو انھوں نے بڑی محنت سے ترتیب دی ہے۔اس میں ’’تخریج و تحقیق‘‘ کے قواعد پر بحث کی گئی ہے۔ہمیں قوی امید ہے کہ یہ کتاب قارئین کو پسند آئے گی۔ان شاء اللہ
ارباب مدارس سے ہمیں قوی امید ہے کہ وہ ہماری کتب میں سے’’ نصیحتیں میرے اسلاف کی‘‘ اور اس کتاب’’تخریج و تحقیق کے اصول و ضوابط‘‘ کو نصاب میں جگہ دیں گے شاید ہماری یہ کتب کچھ فائدہ کا سامان مہیا کریں۔
آخر میں فاضل بھائی محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ کا شکریہ ادا کرنا ضروری ہے کہ جن کی محنت شاقہ کے بعد یہ کتاب شایع ہونے کے قابل ہوئی۔
اللہ تعالی ہماری ان عاجزانہ کوششوں کو قبول فرمائے اور سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ برمنگھم، لاہور کی لجنہ کے لیے صدقہ جاریہ بنائے، جن کے تعاون سے ہم مسلسل کتب شایع کررہے ہیں۔آمین
ابوخزیمہ عمران معصوم انصاری
رئیس سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ برمنگھم، لاہور
۹ محرم الحرام ۱۴۳۸ھ