کتاب: تجوید کی تدریس کے طریقے - صفحہ 21
مقدمہ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، ہم اسی کی تعریف بیان کرتے ہیں، اسی سے مدد مانگتے ہیں اور اسی سے استغفار کرتے ہیں۔ اپنے نفس کی شرارتوں اور برے اعمال سے ہم اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں۔ جسے اللہ تعالیٰ ہدایت دے، اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں، اور جسے وہ گمراہ کرے، اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔ ﴿یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُواْ اتَّقُواْ اللّٰهَ حَقَّ تُقَاتِہِ وَلاَ تَمُوتُنَّ إِلاَّ وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ﴾ ﴿یَا أَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُواْ رَبَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَۃٍ وَخَلَقَ مِنْہَا زَوْجَہَا وَبَثَّ مِنْہُمَا رِجَالاً کَثِیْراً وَنِسَاء وَاتَّقُواْ اللّٰهَ الَّذِیْ تَسَائَ لُونَ بِہِ وَالأَرْحَامَ إِنَّ اللّٰهَ کَانَ عَلَیْکُمْ رَقِیْباً﴾ ﴿یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَقُولُوا قَوْلاً سَدِیْداً۔ یُصْلِحْ لَکُمْ أَعْمَالَکُمْ وَیَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوبَکُمْ وَمَن یُطِعْ اللّٰهَ وَرَسُولَہُ فَقَدْ فَازَ فَوْزاً عَظِیْماً﴾ أما بعد! بہترین کتاب، اللہ کی کتاب ہے اور بہترین ہدایت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت ہے۔ اور بدترین امور بدعت ہیں اوردین میں ہر نیا کام بدعت ہے۔ اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی کا انجام آگ ہے۔