کتاب: تجوید کی تدریس کے طریقے - صفحہ 207
(ا) مد ِلازم … (ب) مد ِلازم حرفی تمہید: (۱): مد ِلازم کلمی کی تعریف بیان کریں؟ (۲): اس کی اقسام کون سی ہیں؟ (۳): اس کی مقدار کیا ہے؟ (۴): اس کا حکم کیا ہے؟ عرض: استاذ ایسے تعلیمی وسیلے کو استعمال کرے جومد ِلازم حرفی کے قاعدے کے تحت آنے والی جمیع جزئیات کو شامل ہو۔ تعلیمی وسیلہ: مد ِلازم حرفی حرفی مخفف حرفی مثقل ﴿الٓمٓ، غُلِبَتِ الرُّومُ﴾ ﴿الٓمٓ، ذَلِکَ الْکِتَابُ لاَ رَیْبَ﴾ ﴿الٓرٰ کِتَابٌ أَنزَلْنَاہُ إِلَیْکَ﴾ ﴿طٰسٓمٓ﴾ ﴿قٓ وَالْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ﴾ ﴿الٓمٓرٰ﴾ ﴿صٓ وَالْقُرْآنِ ذِیْ الذِّکْرِ﴾ استاذ کی تلاوت: استاذ درج بالا آیات کی تلاوت کرے تا کہ طلباء مد ِلازم کی ادائیگی میں مہارت سیکھ سکیں۔