کتاب: تجوید کی تدریس کے طریقے - صفحہ 195
۴۔مدِ عارض ساکن تمہید: (۱): مد ِبدل کی تعریف کریں؟ (۲): اس کا سبب کیا ہے؟ (۳): اس کی اصل کیا ہے؟ (۴): اس مد کی مقدار کیا ہے؟ (۵): اس کا حکم کیا ہے؟ عرض: استاذ کسی ایسے تعلیمی وسیلے کو استعمال کرے کہ جس میں قاعدے کے تحت آنے والی تمام جزئیات شامل ہوں۔ سکون کے باعث مد عارض کی مثالیں حرف مد ﴿مِنَ الْجِنَّۃِ وَ النَّاسِ﴾ أ ﴿أَلَمْ تَرَ کَیْفَ فَعَلَ رَبُّکَ بِعَادٍِ﴾ أ ﴿قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُونَ﴾ و ﴿لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ﴾ و ﴿أَلَیْسَ اللّٰهُ بِأَحْکَمِ الْحَاکِمِیْنَ﴾ ی ﴿وَإِنَّہُ لَتَنزِیْلُ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ﴾ ی مدرس کی تلاوت: استاذ ان مثالوں کی تجوید کے ساتھ بطور نمونہ تلاوت کرے تا کہ طلباء مد ِاصلی سے زائد