کتاب: تجوید کی تدریس کے طریقے - صفحہ 194
نتیجہ بحث:
(۱): درج سوالات کے ذریعے مسئلہ کی تعریف اور حکم معلوم کیا جا سکتاہے۔
(۱): مد ِبدل کیا ہے؟
(۲): اس کا سبب کیا ہے؟
(۳): اسے مد ِبدل کیوں کہتے ہیں؟
(۴): اس مد کی مقدار کیا ہے؟
(۵): اس کا حکم کیا ہے؟
تطبیق:
(ا): استاذ اپنے طلباء کو کہے کہ وہ مصحف میں سے سورۃ المدثر کھولیں اورایک طالب علم اس میں سے آیت ۳۱ کی تلاوت کرے۔استاذ انہیں ہر مد ِبدل کے مقام پر روکے یہاں تک کہ انہیں معلوم ہو جائے کہ کلمہ میں حرفِ مد کہاں ہے اور وہ اس کی اصل بھی جان لیں کہ یہ ہمزہ ساکن سے بدل ہے۔
(ب): درسی کتاب کا مطالعہ
گھر کا کام:
درسی کتاب کی مشقوں کا حل کرنا۔