کتاب: تجوید کی تدریس کے طریقے - صفحہ 191
۳۔ مدِ بدل تمہید: (۱): مدِ منفصل کی تعریف کریں؟ (۲): مدِ منفصل کا سبب کیا ہے؟ (۳): اس کی مقدار کیا ہے؟ (۴): اس کا حکم کیا ہے؟ عرض: استاذ کسی ایسے تعلیمی وسیلے کو استعمال کرے جو ایک قاعدے کے تحت آنے والی جمیع جزئیات کو مشتمل ہو۔ تعلیمی وسیلہ: مدِ بدل کی مثالیں حرف مد ﴿وَأَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْہُدٰٓی اٰمَنَّا بِہِ﴾ أ ﴿اٰخِذِیْنَ مَآ اٰتَاہُمْ رَبُّہُمْ﴾ أ ﴿فَأَمَّا مَنْ أُوْتِیَ کِتَابَہٗ بِیَمِیْنِہِ﴾ و ﴿فَیَقُولُ ہَآؤُمُ اقْرَؤُوْا کِتَابِیَہْ﴾ و ﴿وَیَزْدَادَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا إِیْمَانًا﴾ ی ﴿فَزَادَہُمْ إِیْمَانًا﴾ ی مدرس کی تلاوت: مدرس درج بالا مثالوں کی تلاوت بطور نمونہ کرے تا کہ طلباء مد ِبدل میں قصر کی مہارت