کتاب: تجوید کی تدریس کے طریقے - صفحہ 188
۲۔ مدِ منفصل تمہید: (۱): مدِ متصل کی تعریف بیان کریں؟ (۲): مدِ ِمتصل کا سبب کیا ہے؟ (۳): اس مد کی مقدار کتنی ہے؟ (۴): مدِ ِمتصل کا حکم کیا ہے؟ عرض: استاذ ایسے تعلیمی وسیلے کو استعمال کرے جو قاعدے کے تحت آنے والی جمیع جزئیات کو شامل ہو۔ تعلیمی وسیلہ: مدِ منفصل کی مثالیں حرف مد ﴿لَآ أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ﴾ أ ﴿وَمَآ أُرِیْدُ أَنْ یُّطْعِمُوْنِ﴾ أ ﴿وَمَآ أُمِرُوْا إِلَّا لِیَعْبُدُوا اللّٰہَ﴾ و ﴿اعْلَمُوْٓا أَنَّ اللّٰہَ یُحْیِی الْأَرْضَ﴾ و ﴿قَالَ رَبُّنَا الَّذِیْٓ أَعْطٰی کُلَّ شَیْْئٍ﴾ ی ﴿لَعَلِّیْٓ أَعْمَلُ صَالِحًا فِیْمَا تَرَکْتُ﴾ ی مدرس کی تلاوت: استاذ کچھ مثالوں کی بطور نمونہ تلاوت کرے تا کہ طلباء مدِ منفصل میں مہارت