کتاب: تجوید کی تدریس کے طریقے - صفحہ 187
استاذ اس آیت کو تلاوت کرے اور ﴿الْمَائُ﴾ کے لفظ پر آٹھ وجوہ کے ساتھ وقف کرے۔محض سکون کے ساتھ چار حرکات، پانچ حرکات اور چھ حرکات کے برابر مد کرے اور یہ تین وجوہ ہوئیں۔ اسی طرح اشمام کے ساتھ چار حرکات، پانچ حرکات اور چھ حرکات کے برابر مد کرے۔ اور رَوم کے ساتھ چار حرکات اور پانچ حرکات کے برابر مد کرے۔
اس سے طلباء یہ اخذ کریں گے کہ متصل ہمزہ جو کلمہ کے آخر میں ہو اور اس پر ضمہ ہو، چاہے وہ ضمہ معرب ہونے کی بناء پر ہو یا مبنی، تو اس میں وقف کے ساتھ آٹھ وجوہ جائز ہیں جیسا کہ مبنی کی مثال ﴿وَیَاسَمَآئُ﴾ ہے۔
نتیجہ بحث:
درج ذیل سوالات کے ذریعہ مسئلہ کی تعریف اور حکم معلوم کیا جا سکتا ہے:
(۱): مد ِمتصل کیا ہے؟
(۲): اس کا سبب کیا ہے؟
(۳): اس کی مقدار کیا ہے؟
(۴): اس کا حکم کیا ہے؟
تطبیق:
استاذ اپنے طلباء کو مصحف میں سے وہ سورت کھولنے کا حکم دے کہ جس میں کثرت سے مد ِمتصل موجود ہو، یہ سورۃ الرحمن بھی ہو سکتی ہے اور درسی کتاب کا مطالعہ بھی کیا جائے۔
گھر کا کام:
درسی کتاب کی مشقوں کو حل کرنا۔