کتاب: تجوید کی تدریس کے طریقے - صفحہ 183
مدِ متصل
تمہید:
(۱): مد کیا ہے؟
(۲): مد کی اقسام کتنی ہیں؟
(۳): مدِ طبیعی کیا ہے؟
(۴): مدِ فرعی کیا ہے؟
(۵): مدِ فرعی کی اقسام کیا ہیں؟
عرض:
استاذ ایسے وسیلے کو استعمال کرے جو قاعدہ کے تحت آنے والی جمیع جزئیات کو شامل ہو۔
تعلیمی وسیلہ:
مدِ متصل کی مثالیں حرف مد
﴿وَ وَجَدَکَ عَآئِلًا فَأَغْنٰی﴾ أ
﴿وَیَذَرُوْنَ وَرَآئَ ہُمْ یَوْمًا﴾ أ
﴿زُیِّنَ لَہُمْ سُوٓئُ اَعْمَالِہِمْ﴾ و
﴿مَا عَلِمْنَا عَلَیْہِ مِنْ سُوْٓئٍ﴾ و
﴿مِمَّا خَطِیْٓئٰتِہِمْ أُغْرِقُوْا﴾ ی
﴿سِیْٓئَتْ وُجُوْہُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا﴾ ی
مدرس کی تلاوت:
استاذ تجوید کے ساتھ بطور نمونہ چند مثالوں کی تلاوت کرے تا کہ طلباء میں مد ِزائد کی