کتاب: تجوید کی تدریس کے طریقے - صفحہ 178
تک کہ انہیں واضح ہو کہ لفظ ﴿یُدْخِلُ﴾ میں یاء پر ضمہ ہے اور لفظ ﴿یَشَآئُ﴾ میں یاء پر فتحہ ہے اور لفظ ﴿وَالظَّالِمِیْنَ﴾ میں واؤ پر فتحہ ہے۔
اس سے طلباء کو یہ واضح ہو گا کہ واؤ یا یاء پر اگر فتحہ یا کسرہ یا ضمہ ہو تو ان پر حرف علت کا اطلاق ہو گا۔
نتیجہ بحث:
درج ذیل سوالات کے ذریعے مسئلہ کی تعریف اور حکم معلوم کیا جا سکتا ہے۔
(۱): لغت اور اصطلاح میں مد کسے کہتے ہیں؟
(۲): لغت اور اصطلاح میں قصر کسے کہتے ہیں؟
(۳): حروف ِمد کون سے ہیں؟
(۴): ہر حرف کی شرط کیا ہے؟
(۵): الف، واؤ اور یاء پر حروفِ مد اور لین کا اطلاق کب ہوتا ہے؟
(۶): واؤ اور یاء اگر ساکن ہوں اور ان سے پہلے فتحہ ہو تو انہیں کیا کہیں گے؟
(۷): اگر ان پر حرکت ہو تو انہیں کیا نام دیں گے؟
تطبیق:
درسی کتاب کا مطالعہ۔
گھر کا کام:
درسی کتاب کی مشقوں کو حل کرنا۔