کتاب: تجوید کی تدریس کے طریقے - صفحہ 175
مد اور قصر تمہید: استاذ کسی ایک طالب علم کو سورۃ القارعۃ کی پہلی پانچ آیات تلاوت کرنے کا کہے۔ پھر کسی دوسرے طالب علم کو سورت کے آخر تک تلاوت کا کہے۔ اور اس تلاوت میں انہیں حروفِ مد کی ادائیگی میں اہتمام کا کہے تا کہ طلباء سبق کے موضوع سے آگاہ ہو سکیں۔ عرض: استاذ ایسے تعلیمی وسیلہ کو استعمال کرے جو قاعدہ کے جمیع جزئیات کو شامل ہو۔ تعلیمی وسیلہ: حرفِ مد حرفِ مد کی مثالیں ہر حرف کی شرط أ ﴿إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَہَا﴾ الف سے پہلے فتحہ أ ﴿وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَہَا﴾ الف سے پہلے فتحہ و ﴿فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللّٰهِ أَحَداً﴾ واؤ سے پہلے ضمہ و ﴿کَادُوا یَکُونُونَ عَلَیْہِ لِبَداً﴾ واؤ سے پہلے ضمہ ی ﴿لَن یُجِیْرَنِیْ مِنَ اللّٰهِ أَحَدٌ﴾ یاء سے پہلے کسرہ ی ﴿خَالِدِیْنَ فِیْہَا أَبَداً﴾ یاء سے پہلے کسرہ مدرس کی تلاوت: استاذ اپنے طلباء کے سامنے تجوید کے ساتھ کچھ مثالوں کی تلاوت کرے تا کہ طلباء کے لیے طبیعی مد کی قصر اور اسے دو حرکات سے زیادہ نہ کرنے میں مہارت سیکھنے میں آسانی پیدا ہو۔