کتاب: تجوید کی تدریس کے طریقے - صفحہ 169
(ھَلْ)کے بعد آتی تو اس کا اس میں ادغام ہو جاتا جیسا کہ حرف (بَلْ) میں ہوا ہے۔پس بقیہ حروف تہجی کہ جن میں لامِ (ھَلْ) کا اظہار ہو گا، وہ لام اور راء کے علاوہ چھبیس حروف ہیں۔پس لامِ (ھَلْ) کی بحث وتلاش میں بھی وہی مراحل ہیں جن کا مطالعہ ہم لامِ (بَلْ) میں کر چکے ہیں۔