کتاب: تجوید کی تدریس کے طریقے - صفحہ 168
لامِ حرف (ھَلْ) تمہید: (۱): لامِ بل کیا ہے؟ (۲): اس کی کتنی حالتیں ہیں؟ (۳): ہر حالت کے حروف کتنے ہیں؟ (۴): ہر حالت میں اس کا حکم کیا ہے؟ عرض: مدرس ایسا تعلیمی وسیلہ استعمال کرے جو قاعدے کی جمیع جزئیات کا احاطہ کرنے والا ہو۔ تعلیمی وسیلہ: لامِ حرف مدغم حرفِ ادغام لامِ حرف مظہر حرفِ اظہار ﴿فَقُلْ ہَل لَّکَ إِلَی أَن تَزَکَّی﴾ ل ﴿ہَلْ أَتَاکَ حَدِیْثُ الْجُنُودِ﴾ أ ﴿ہَل لَّنَا مِنَ الأَمْرِ مِن شَیْْئٍ﴾ ل ﴿ہَلْ مِن مَّحِیْصٍ﴾ م ﴿ہَلْ نَحْنُ مُنظَرونَ﴾ ن ﴿ہَلْ یَسْتَوُونَ﴾ ی ﴿ہَلْ تَرَی مِن فُطُورٍ﴾ ت لامِ حرف (ھَلْ)، لامِ حرف (بَلْ)سے اپنی حالتوں اور ہر حالت کے حروف اور حکم کے اعتبار سے مشابہہ ہے۔فرق صرف اتنا ہے کہ لامِ (ھَلْ) کے بعد قرآن مجید میں راء نہیں آتی اور راء حروفِ ادغام میں دوسرا حرف شمار ہوتی ہے۔اور اگر وہ قرآن مجید میں لامِ