کتاب: تجوید کی تدریس کے طریقے - صفحہ 165
لام حرف (بَل)
تمہید:
(۱): لام ِفعل کی تعریف کریں؟
(۲): اس کی کتنی حالتیں ہیں؟
(۳): ہر حالت میں اس کا حکم کیا ہے؟
استاذ یہ واضح کرے کہ لامِ حرف قرآن مجید میں صرف ’’بل‘‘ اور ’’ھل‘‘ دو حروف میں پایا جاتا ہے۔
عرض:
مدرس ایسا تعلیمی وسیلہ استعمال کرے کہ جو قاعدے کی جمیع جزئیات کو شامل ہو۔
تعلیمی وسیلہ:
لامِ حرف مدغم حرفِ ادغام لامِ حرف مظہر حرفِ اظہار
﴿بَل لَّا یُؤْمِنُونَ﴾ ل ﴿کَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ الْعَاجِلَۃَ﴾ ت
﴿بَلْ لَّمَّا یَذُوقُوا عَذَابِ﴾ ل ﴿بَلْ کُنتُمْ قَوْماً طَاغِیْنَ﴾ ک
﴿بَل رَّفَعَہُ اللّٰهُ إِلَیْہِ﴾ ر ﴿بَلْ ضَلُّوا عَنْہُمْ﴾ ض
﴿بَل رَّبُّکُمْ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ﴾ ر ﴿بَلْ ہُوَ قُرْآنٌ مَّجِیْدٌ﴾ ہ
﴿بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ﴾ ن
مدرس کی تلاوت:
استاذ کچھ مثالوں کی تجوید کے ساتھ ایسے تلاوت کرے کہ طلباء کے لیے لامِ ساکن کے