کتاب: تجوید کی تدریس کے طریقے - صفحہ 148
مہارت کا خاص خیال رکھیں۔ طلباء کے نوٹس: استاذ اپنے طلباء کو مثالوں میں میم ساکن کے مقامات کی تلاش پر لگائے تا کہ وہ یہ جان سکیں کہ وہ ہمیشہ کلمہ کے آخر میں آتی ہے اور میم ساکن ما بعد کلمہ کے شروع میں آتی ہے۔ پھر استاذ اپنے طلباء سے یہ سوال پوچھے کہ متماثل حروف سے کیا مراد ہے؟پس طلباء اس سے یہ معلوم کریں گے کہ دونوں حروف ایک ہی ہوں تو متماثل کہلاتے ہیں لیکن اگر ان میں سے پہلا ساکن اور دوسرا متحرک ہو تو پہلے کا دوسرے میں ادغام ہو گااور اسی وجہ سے اسے ادغام صغیر کہتے ہیں۔ پھر مدرس دوسرا سوال کرے کہ ادغام پردلالت کرنے والی علامت کون سی ہے؟ استاذ کوئی جواب دینے سے پہلے انہیں دونوں متماثل حروف پر غور کرنے کی دعوت دے تو طلباء کو یہ معلوم ہو گا کہ پہلا میم حرکت سے خالی ہے جبکہ دوسرے پر شد ہے اور یہی پہلے حرف کی دوسرے میں ادغام کی علامت ہے۔ اعلی تعلیمی مراحل اور تخصص کی کلاسز میں ادغام مثلین صغیر کی تعلیم: استاذ اس موضوع پر بحث آگے بڑھاتے ہوئے مثلین کے ادغام کی اس صورت کی مزید وضاحت کرے مثلاً وہ یہ کہے کہ اسے مثلین صغیر اس لیے کہتے ہیں کہ پہلاحرف ساکن اور دوسرا متحرک ہوتا ہے۔ اس کے برعکس ادغام مثلین مطلق ہوتا ہے جیسا کہ آیت مبارکہ ﴿ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلاً عَبْداً مَّمْلُوکاً﴾ میں ہے۔ پس طلباء کو یہ معلوم ہو گا کہ مثلین مطلق میں پہلا متحرک اور دوسرا ساکن ہوتا ہے۔ پھر مدرس آیت مبارکہ ﴿فَإِذَا قَضَیْتُم مَّنَاسِکَکُمْ فَاذْکُرُواْ اللّٰہَ﴾ لکھے اور طلباء سے دو متماثل حروف کی حرکت کے بارے سوال کرے تو وہ یہ جان لیں گے کہ ان میں پہلا فتحہ کے ساتھ اور دوسرا ضمہ کے ساتھ ہے۔ پس استاذ انہیں یہ بتائے کہ یہ مثلین کی تیسری قسم ہے اور اسے مثلین کبیر کہتے ہیں۔ پس طلباء یہ معلوم کر سکیں گے کہ جب دونوں حروف متحرک