کتاب: تجوید کی تدریس کے طریقے - صفحہ 147
۲۔مثلین صغیر کا ادغام تمہید: مدرس اخفائے شفوی سے متعلق درج ذیل سوالات کی طرف طلباء کو متوجہ کرے تا کہ وہ سابقہ اور موجودہ موضوع میں فرق کوجان سکیں: (۱) اخفائے شفوی کیا ہے؟ (۲) اسے شفوی کیوں کہتے ہیں؟ (۳) اس کا سبب کیا ہے؟ عرض: کسی ایسے تعلیمی وسیلے کو استعمال میں لایا جائے کہ جس میں مطلوب قاعدے کی جمیع جزئیات جمع کر دی گئی ہوں۔ تعلیمی وسیلہ: حرف ادغام ادغام شفوی کی مثالیں م ﴿بِاِذْنِ رَبِّہِمْ مِّنْ کُلِّ اَمْرٍ﴾ ﴿وَ کَانَ سَعْیُکُمْ مَّشْکُوْرًا﴾ م ﴿لَہُمْ مَّغْفِرَۃٌ وَّ اَجْرٌ کَبِیْرٌ﴾ ﴿وَ اَسْقَیْنٰکُمْ مَّآئً فُرَاتًا﴾ م ﴿یَغْفِرْلَکُمْ مِّنْ ذُنُوْبِکُمْ﴾ ﴿لَاَسْقَیْنٰہُمْ مَّآئً غَدَقًا﴾ مدرس کی تلاوت: استاذ درج بالا مثالوں کی تلاوت تجوید کے ساتھ کرے تا کہ طلباء میں غنہ کے اظہار کے ساتھ ادغام کی مہارت پیدا کرنے میں کردار ادا کر سکے۔ طلباء کی تلاوت: طلباء ایک کے بعد دوسری مثال کی اس طور تلاوت کریں کہ غنہ کے ساتھ ادغام کی