کتاب: تجوید کی تدریس کے طریقے - صفحہ 143
نتیجہ بحث: درج ذیل منظم سوالات کے ذریعے مسئلے کی جامع تعریف اور اس کے حکم تک پہنچا جا سکتا ہے: (۱): اقلاب کی لغوی اور اصطلاحی تعریف کریں؟ (۲): مقلب حرف سے کیا مراد ہے؟ (۳): حرف اقلاب کیا ہے؟ (۴): اقلاب کا فائدہ کیا ہے؟ (۵): اقلاب کی کیفیت کیا ہے؟[1] (۶): نون ساکن اور تنوین کا حکم کیا ہے جبکہ ان کے بعد حرف اقلاب موجود ہو۔ تطبیق: درسی کتاب کا مطالعہ اور اس میں موجودزبانی مشقوں کا حل کرنا۔ گھر کا کام: درسی کتاب میں موجود مشقوں کا جواب دینا یا سورۃ الشوری کی آیات ۱۶ تا ۲۷ کی تطبیق کرنا کیونکہ ان میں کثرت سے اقلاب کی مثالیں موجود ہیں۔
[1] اقلاب تین کیفیات میں مہارت کا نام ہے یعنی قلب، اخفاء اور غنہ.