کتاب: تجوید کی تدریس کے طریقے - صفحہ 138
کرے کہ ان میں پانچ حروف مستعلیہ میں سے کوئی ایک حرف موجود ہو۔[1] اسی طرح استاذ ایسے نون ساکن اور تنوین کی بھی مثالیں بیان کرے کہ جن کے بعد حروف استفال میں سے ایک حرف ہو۔ پھر استاذ انہیں ہر ایک میں غنہ کی صفت کی بارے بتلائے یہاں تک کہ طلباء کو خوب اچھی طرح واضح ہو جائے کہ حروف مستعلیہ کے ساتھ غنہ میں تفخیم ہو گی اور حروف استفال کے ساتھ غنہ میں ترقیق ہو گی۔ مزید بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے استاذ نون ساکن اور تنوین کی ایک ایسی مثال بھی بیان کرے کہ جن میں ادغام کا حکم ہواور طلباء کو اخفاء اور ادغام میں فرق کے بارے آگاہ کرے یہاں تک وہ ان دونوں میں موجود معتبر فرق کی اچھی طرح پہچان کر سکیں۔ نتیجہ بحث: درج ذیل سوالات کے ذریعے اخفاء کی تعریف اور نون ساکن اور تنوین کے بعد اگر حرف اخفاء میں سے کوئی ہو تو اس کا حکم معلوم کیا جا سکتا ہے: (۱): اخفاء کیا ہے؟ (۲): حروفِ اخفاء کیا ہیں؟ (۳): نون ساکن اور نون تنوین کہ جب ان کے بعد حروفِ اخفاء میں سے کوئی ہو تو ان کا کیا حکم ہے؟ (۴): اخفاء کا سبب کیا ہے؟ (۵): اخفاء کی ادائیگی کا طریق کار کیا ہے؟ (۶): اخفاء کے مراتب کیا ہیں؟ (۷): حروفِ اخفاء کے ساتھ غنہ کی کیفیات کیا ہوں گی؟ (۸): ادغام اور اخفاء کے مابین معتبر فرق کیا ہے؟
[1] حرف استعلاء سات ہیں اور وہ یہ ہیں: خص،ضغط، قظ۔ لیکن ان میں سے غین اور خاء مستثنیٰ ہیں کہ وہ حرف اظہار میں سے ہیں۔ اسی لیے ہم نے پانچ کا نام لیا ہے.