کتاب: تجوید کی تدریس کے طریقے - صفحہ 134
۳۔ اخفائے حقیقی تمہید: استاذ سابقہ موضوعا ت سے متعلق کچھ سوالات کرے تا کہ طالب علم سابقہ اور موجودہ سبق کے موضوعات کے مابین فرق جان سکے: (۱): اظہار حلقی کی تعریف کریں؟ (۲): ادغام کی تعریف کریں؟ (۳): ادغام کی اقسام بیان کریں؟ ان سوالات کے ذریعے استاذ اپنے طلباء کو اس طرف لے کر جائے کہ اخفاء ان دونوں کے مابین ایک حالت کا نام ہے۔ عرض: کسی ایسے تعلیمی وسیلے کو ذریعہ بنایا جائے کہ جس میں متعلقہ قاعدہ کی جمیع جزئیات کا بیان ہو، چونکہ حروف اخفاء بہت زیادہ ہیں لہٰذا ابتدائی کلاسز میں اس موضوع کو دو یا تین حصوں میں تقسیم کر دینا چاہیے۔جب استاذ اسے دو حصوں میں تقسیم کر لیں تو بہتر یہ ہے کہ اعلی اور ادنی دونوں مراتب کے حروف کی مثالوں کو ایک ہی سبق میں اس طرح جمع کر لیں: حرف اخفاء ایک یا دو کلمات میں نون کے ساتھ اس کی مثال[1] تنوین کے ساتھ اس کی مثال ط ﴿فَانطَلَقُوا وَہُمْ یَتَخَافَتُونَ﴾ ﴿خَلَقَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقاً﴾ د ﴿عِندَ سِدْرَۃِ الْمُنْتَہَی﴾ ﴿قِنْوَانٌ دَانِیَۃٌ وَجَنَّاتٍ﴾
[1] نون ساکن اخفائے حقیقی کے پندرہ حروف کے ساتھ درمیان اور آخر دونوں جگہ آتا ہے۔ ہم نے مثالوں میں اختصار سے کام لیا ہے تاکہ ابتدائی مرحلے میں طلباء مشقت میں مبتلا نہ ہوں۔ لہٰذا ہم نے نون ساکن متوسطہ اور متطرفہ دونوں کی مثالوں کو ایک ساتھ جمع کر دیا ہے۔ ہم نے یہ اسلوب آگے چل کر بھی اختیار کیا ہے.