کتاب: تجوید کی تدریس کے طریقے - صفحہ 125
ایسی جگہ رکھا جائے جو مناسب ہو۔ حرف اظہار ایک یا دو کلمات میں نون کے ساتھ مثال[1] تنوین کے ساتھ مثال ء ﴿یَنْہَوْنَ عَنْہُ وَیَنْأَوْنَ عَنْہُ﴾ ﴿خَاشِعَۃً أَبْصَارُہُمْ﴾ ہ ﴿وَسَخَّرَ لَکُمُ الأَنْہَارَ﴾ ﴿عَلٰی شَفَا جُرُفٍ ہَارٍ﴾ ع ﴿أَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْہِ وَأَنْعَمْتَ عَلَیْہِ﴾ ﴿فِیْ جَنَّۃٍ عَالِیَۃٍ﴾ ح ﴿فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍ﴾ ﴿وَلَا یَسْأَلُ حَمِیْمٌ حَمِیْماً﴾ غ ﴿وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِیْنٍ﴾ ﴿فَلَہُمْ أَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُونٍ﴾ خ ﴿وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہِ جَنَّتَانِ﴾ ﴿کَشَجَرَۃٍ خَبِیْثَۃٍ﴾ مدرس کااونچی آواز میں تلاوت کرنا: مدرس تعلیمی وسیلے میں لکھی ہوئی ان مثالوں کی بطور نمونہ تلاوت کرے اور کوشش کرے کہ ان کی ادائیگی عمدہ ہو اور تمام طلباء کے لیے سماعت ممکن ہو۔ طلباء کا اونچی آواز سے تلاوت کرنا: استاذ کسی ایک طالب علم کوپہلی مثال تلاوت کرنے کا کہے اور دوسرے کو دوسری کا یہاں تک کہ تمام مثالیں مکمل ہو جائیں۔ اگر استاذ کو یہ محسوس ہو کہ اجتماعی تلاوت کروانی چاہیے تو وہ مطلوبہ حکم کے ساتھ لہجے کی کیفیت بنانے کی غرض سے طلباء کو مشق کروانے کے لیے ایسا کر لے۔ اس مرحلے کی اہمیت درس کے عمومی پلان سے بھی واضح ہوتی ہے کیونکہ یہ پہلی علمی سرگرمی ہوتی ہے جس کی مشق طالب علم موجودہ سبق میں کرتا ہے۔
[1] نون ساکن حروف اظہار حلقی کے ساتھ ایک یا دو کلمات میں آتا ہے۔ ہم نے مثالوں میں اختصار سے کام لیا ہے تا کہ طالب علم ابتدائی مرحلے میں کسی مشقت میں مبتلا نہ ہوں۔ لہٰذا ہم نے نون ساکن متوسطہ اور نون ساکن متطرفہ کو ایک ہی مجموعہ میں جمع کر دیا ہے جیسا کہ مثالوں سے واضح ہے.