کتاب: تجوید کی تدریس کے طریقے - صفحہ 124
اظہار ۱۔ اظہار حلقی تمہید: سابقہ سبق کے حوالے سے مدرس اپنے طلباء سے چندسوال پوچھے تاکہ طالب علم درج ذیل میں فرق جان سکے: (۱) غنہ کیا ہے؟ (۲) اس کی مقدار کتنی ہے؟ (۳) نون اور میم میں وہ کون سے مراتب ہیں کہ جن میں غنہ میں اظہار لازم ہے؟ پھر استاذ کو چاہیے کہ وہ کسی طالب علم سے کہے کہ وہ سورۃ الکوثراور سورۃ العلق کی پہلی دس آیات کی تلاوت کرے۔تلاوت کے دوران استاذ کو یہ بھی چاہیے کہ اگر نون ساکن اور تنوین کے بعد حرف حلقی ہو تو اس کے بارے یہ اہتمام کیا جائے کہ اس مقام پر نون کا اظہار واضح طور ہو۔ پس یہ مشق سبق کے موضوع کو کھولنے کا باعث بنے گی۔ عرض: مدرس قاعدہ کے تحت آنے والی جمیع جزئیات کے تعارف کے لیے کسی تعلیمی وسیلے کو ذریعہ بنائے۔ تعلیمی وسیلہ: اس سے مراد کسی بھی تعلیمی وسیلے کو استعمال کرنا ہے مثلاً اضافی بلیک بورڈ یا کارڈ بورڈ یا جدید آلات سکرین میں استعمال ہونے والے شفاف کاغذات کہ جن پر وہ تمام مثالیں مندرج ہوں جو ایک قاعدے کے تحت داخل ہوں اور ان کا سکھانا مقصود ہو۔ اسے کمرہ تدریس میں