کتاب: تجوید کی تدریس کے طریقے - صفحہ 100
تدریسی وسائل بہت زیادہ اور کئی قسم کے ہیں۔ اور مدرس اپنی معلومات، تجربے، مضمون، طلباء کے علمی درجہ اور ان کے رجحانات کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں اختیار کرتا ہے۔استاذ کے لیے بھی ممکن ہے کہ وہ ایسے تدریسی وسائل استعمال کرے جو طلباء کے رجحان اور میلان کے موافق ہوں۔ جیسے جیسے استاذ کا تجربہ بڑھتا جائے گا تو اس بات کا امکان موجود ہے کہ وہ طلباء کو ایسے وسائل اور آلات استعمال کروائیں جو انہیں ان وسائل کے اہداف اور سبق سے ان کے تعلق کے بارے سوچ وبچار کا موقع فراہم کریں۔ پس اس طرح طالب علم میں ظاہری اور معنوی طور کسی درس کو سمجھنے کی اہلیت پیدا ہونے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔
تدریسی وسائل کی شروط:
۱۔ تدریسی وسائل ایسے ہونے چاہئیں جو مطلوب علمی مواد کی وضاحت میں اہم کردار ادا کریں۔
۲۔ بہترین معیار کے ہوں۔
۳۔ بامقصد ہوں۔
۴۔ ایک ہی موضوع سے متعلق ہوں اور اس کی جزئیات کا احاطہ کرنے میں ممد ومعاون ہوں۔
۵۔ مناسب وقت میں ان سے کام لیا جائے۔
۶۔ مناسب مقام پر انہیں نصب کیا جائے۔
۷۔ رسم عثمانی کا التزام کیا جائے۔
تجوید کے سبق میں استعمال کیے جانے والے تدریسی وسائل کی اقسام
(ا) روایتی وسائل:
ان سے ہماری مراد وہ وسائل ہیں جو مدارس کے ماحول میں بکثرت موجود ہیں:
۱۔ مصحف شریف
۲۔ سبق کے شروع میں خوبصورت تلاوت کرنے والے مدرس کا ترتیل کے ساتھ تلاوت کرنا۔ اس طرح طالب علم مختلف آیات کی تلاوت کے دوران اپنے استاذ کی نقل کرتا